جہاز نکالنے کے آپریشن پر اب تک 5 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو
جہاز نکالنے کے آپریشن پر اب تک 5 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو

کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو پاکستان نے قبضے میں لے لیا

کراچی کے ساحل پر پھسنے والے بحری جہاز” ہینگ ٹونگ 77 “کو حکومت پاکستان نے تحویل میں لے لیا ہے تاہم جہاز کو نکالنے کیلیے آپریشن کا دوسرا مرحلہ آج شروع کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو حکومتی تحویل میں لینے کا حکم نامہ وزارت برائے بحری امور نے جاری بھی کر دیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق ماہین نے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو سمندری کاموں کے لیے ناقابل استعمال قرار دیا ہے اور پاکستان مرچنٹ آرڈیننس کے تحت بحری جہاز کو حکومت نے تحویل میں لیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری حکم نامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سمندری جہاز ہینگ ٹونگ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی بحری جہاز کو حکومتی تحویل میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز ہینگ ٹونگ سمندری امور کے قابل نہیں ہے اور اس کا نیوی گیشن سسٹم بھی خراب اور انجن کمزور ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے ساحل پر 21 جولائی کو کارگو بحری جہاز پھنسا جس پر کئی کنٹینر لدے ہوئے ہیں۔کے پی ٹی کے ترجمان کے مطابق جہاز کا انجن کمزور ہونے کی وجہ سے جہاز اونچی لہروں کے باعث ساحل پر آگیا تھا۔