افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے باعث امریکہ نے کابل سفارتخانے میں موجود امریکی عملے کو واپس بلانے پرغور شروع کر دیا۔
العربیہ نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ تحریک طالبان افغانستان میں مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہے ، طالبان کی اس قدر تیزی کا امریکیوں کو بھی اندازہ نہ تھا ، حاصل ہونے والی معلومات سے لگتا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ اب کابل میں موجود اپنے ضروری عملے کے علاوہ باقی تمام عملہ واپس بلانے کی تیاری میں مصروف ہے جس پر عملدرآمد آنے والے دنوں میں متوقع ہے ۔
العربیہ لکھتا ہے کہ امریکی صدر کی انتظامیہ کے کچھ عہدیدار جو امریکی سفارتکاروں کی واپسی کی مخالفت کر رہے تھے انہوں نے بھی اب اپنا لہجہ بدلنا شروع کر دیا ہے اورعملے کی واپسی کے خیال سے متفق ہیں ۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں تشدد ناقابل قبول ہے، افغانستان میں جو ہو رہا ہے وہ امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے معاہدے کے مطابق نہیں ۔