پیپلزپارٹی کی خاتون رکن کو چوہے نے کاٹ لیا

پارلیمنٹ لاجزمیں چوہوں کی بھرمارہوگئی ہے، میں سورہی تھی چوہے نے مجھے کاٹ لیا۔ شاہدہ رحمانی

               
August 11, 2021 · اہم خبریں, قومی
لاجز میں چوہوں کی آزادانہ نقل و حمل کا نوٹس لیا جائے۔فائل فوٹو

لاجز میں چوہوں کی آزادانہ نقل و حمل کا نوٹس لیا جائے۔فائل فوٹو

اسلام آباد:پارلیمنٹ لاجزمیں چوہوں کی بھرمارہوگئی ہے جب کہ چوہوں نے ایک خاتون ایم این اے کوکاٹ لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ لاجزمیں چوہوں کی بھرمارہوگئی ہے جہاں پارلمینٹرین کے بیڈ رومزبھی محفوظ نہ رہے۔ پیپلزپارٹی رکن شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا۔

شاہدہ رحمانی نے کہا کہ میں لاجزمیں سورہی تھی چوہے نے مجھے کاٹ لیا ہے۔ میں نے پھراس کا انجیکشن لگوایا ہے۔ لاجز میں چوہوں کی آزادانہ نقل و حمل کا نوٹس لیا جائے۔ڈپٹی اسپیکرنے ڈائریکٹرسی ڈی اے کو ہدایات جاری کردیں۔ سی ڈی اے کوکہوں گا کہ وہ بہترانتظانات کویقینی بنائے۔