رحیم حیات قریشی اسپین میں پاکستان کے نئے سفیر مقرر،10 دسمبر کے بعد عہدہ سنبھالیں گے
سینئر پاکستانی سفارت کار کی تعیناتی سے دوطرفہ تعلقات اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر توجہ متوقع
رحیم حیات قریشی اسپین میں پاکستان کے نئے سفیر مقرر، 10 دسمبر کے بعد عہدہ سنبھالیں گے
بارسلونا: پاکستان کے سینئر سفارت کار رحیم حیات قریشی اسپین میں پاکستان کے نئے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق رحیم حیات قریشی 10 دسمبر کے بعد اسپین پہنچیں گے، جہاں وہ باضابطہ طور پر اپنے منصب کا چارج سنبھالیں گے۔
ان کی تعیناتی سے پاکستان اور اسپین کے درمیان سفارتی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں روابط کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے مفادات کے تحفظ کے حوالے سے بھی نئے سفیر کی تعیناتی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔