کابل:افغان طالبان نے ایک اورافغانی فوجی پائلٹ کو حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا ۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکہا کہ کل رات کابل انتظامیہ کے ایک فوجی پائلٹ جس کا نام نواب خان تھا جو صوبہ کابل کے ضلع بگرامی کے سرتپہ کے علاقے میں بمباری کرتا تھا کو مجاہدین نے حملہ کرکے انجام تک پہنچا دیا۔
ایک اور ٹویٹ میں ذبیح اللہ مجاہد نے لکھا کہ کل رات صوبہ ننگرہار ضلع سیرزاد کے کنڈی قلعہ کے علاقے میں چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا گیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ۔ جھڑپوں طالبان کا ایک ساتھی بھی مارا گیا۔
ترجمان طالبان کی جانب سے ایک اورویڈیو شیئرکی گئی جس میں فوجی گاڑیاں دکھائی جا رہی ہیں، ساتھ میں لکھا گیا یہ وہ فوجی ہیں جو قندوز ایئرپورٹ سے باہرآئے اور بڑی تعداد میں ٹینک ، رینجرز ، اسلحہ اور گولہ بارود لے کر طالبان میں شامل ہوئے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے لکھا کہ انہیں سلامتی کی یقین دہانی کرائی اوران کا استقبال کیا، دشمن کی صفوں میں باقی فوجی بھی اسی موقع سے فائدہ اٹھائیں اوراپنی جان بچائیں۔