محکمہ صحت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا صحت کارڈ جاری کیا۔فائل فوٹو
محکمہ صحت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا صحت کارڈ جاری کیا۔فائل فوٹو

’’ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا‘‘

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں جن کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے 3 صفحات پر مشتمل نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی، سابق وزیراعظم کی 8 جولائی 2021 کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی جس کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف دل، کڈنی اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا ہیں،  ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پارکس اور رش والی جہگوں سے جانے سے بھی روک دیا ہے، اور کہا ہے کہ نواز شریف کو کورونا وبا کے سبب عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے، نواز شریف کے دل کو بلڈ کی سپلائی کم ہو رہی ہے، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے،اورانہیں لندن میں اپنی صحت گاہ کے قریب ہی رہنا چاہئے۔

رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اوران کا علاج لندن میں وہ ڈاکٹر کر رہے جنہیں ان کی میڈیکل ہسٹری پتا ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ان کی صحت سے مکمل آگاہ ہیں، لندن میں نواز شریف کا بہترین علاج ہو رہا ہے، اور انہیں صحت بخش کھانا اور ورزش کرتے رہنے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف ان کو کم سے کم ٹینشن لینے کا کہا گیا ہے تاکہ ان کی صحت پر منفی اثرات نہ ہوں، ان کے دل کی شریانیں تنگ ہو رہی ہیں، ہیمٹالوجی اورگردوں کے اسپیشلسٹ کی کلئیرنس کے بعد نواز شریف کی دل کے مرض کا علاج کیا جائے گا۔ رپورٹ میں ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے بتایا کہ انہیں پاکستان کی جیل میں لمبے وقت کے لیے قید تنہائی میں رکھا گیا۔