مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔فائل فوٹو
مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم کا29 اگست کو کراچی میں جلسے کا اعلان

اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن نے  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ایک بار پھر متحرک کرنے کے لیے29 اگست کو کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ’اجلاس میں داخلی اور خارجی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،ملک اس وقت سنگین  حالات سے گزر رہا ہے،پاکستان کو اس وقت عالمی سطح پر بدترین تنہائی کا سامنا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ’پی ڈی ایم افغانستان کے مسئلہ کا حل فریقین کےمذاکرات میں سمجھتی ہے ۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے بتایا کہ  اجلاس میں ملک میں بدترین مہنگائی کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ’آج کےاجلاس میں پیش تجاویزپر تمام جماعتیں مشاورت کریں گی، پی ڈی ایم کا21اگست کواسلام آباد میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جبکہ 28اگست کوپی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کراچی میں ہوگا اور29 اگست کو کراچی میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پارلمنٹ میں موجودجماعتوں کو اعتمادمیں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ڈی ایم نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کو مسترد کیا جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دھاندلی کا طریقہ قرار دیا ہے‘۔مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ آٖفتاب احمدخان شیرپاؤکوپی ڈی ایم کا نائب صدرمنتخب کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن نے صدر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’لندن میں نوازشریف کاعلاج جاری ہے، وہ علاج مکمل کیے بغیر واپس نہیں آئیں گے، حکومت نوازشریف کی بیماری پرسیاست کررہی ہے، تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کی صحت پر سیاست کرنا گری ہوئی حرکت ہے‘۔

شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نوازشریف کی صحت کے معاملے پر سیاست سے باز رہے اوراپنے وزرا کو بھی اس بات کا پابند کرے۔