آگ گرائونڈ فلور پر لگی ، نوکر سمیت پانچ افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔فائل فوٹو
آگ گرائونڈ فلور پر لگی ، نوکر سمیت پانچ افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔فائل فوٹو

شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگنے سے پانچ زندگیاں گل ہو گئیں

کراچی کے علاقے محمدعلی سوسائٹی میں رات گئے گھر میں لگنے والی آگ ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت پانچ زندگیاں نگل گئی ، مرنے والوں میں دو خواتین اور تین مرد تھے ۔

پولیس کے مطابق محمد علی سوسائٹی کے دو منزلہ گھر میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی ،آگ گرائونڈ فلور پر لگی جہاں ملازم سمیت 7افراد موجود تھے جن میں سے نوکر سمیت پانچ افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ دو خواتین کو بچالیا گیا، پہلی منزل پر موجود تینوں افراد نے خود کو باہر نکال لیا تھا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 72سالہ شازیہ مرزا ، 78سالہ صبیحہ مرزا ، 60سالہ پروفیسر فرحت مرزا ، 80سالہ سلطان مرزا اور 50سالہ نوکر اکبر شامل ہیں ، تمام افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، آگ بجھانے کے عمل میں تین گاڑیوں نے حصہ لیا ۔پولیس کے مطابق اہلخانہ نے لاشوںک اپوسٹ مارٹم کرنے سے منع کر دیا۔