فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

اولمپین ارشدندیم آبائی گائوں پہنچ گئے۔شاندار استقبال

میاں چنوں:ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے اور شاندار کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم گزشتہ شب پاکستان پہنچے اور ایئرپورٹ پر ان کا بھر پور استقبال کیا گیا ،تاہم اب وہ اپنے آبائی گائوں پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے اپنے آبائی گائوں پہنچنے کے بعد سب سے پہلے اپنے استاد رشید ساقی کو ملنے کیلیے گئے، ارشد ندیم کے ہمراہ ان کے والد اور بھائی بھی موجود تھے۔ارشد ندیم کا گائوں پہنچنے پر بھی شاندار استقبال کیا گیا ۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم کوئی میڈیل تو نہیں جیت سکے لیکن وہ پانچویں نمبر پر رہے لیکن ان کی کارکردگی پر انہیں حکومتی سطح پر بھی سراہا گیا اور انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔