اسلام آباد:قوم 75 واں یوم آزادی آج شایان شان طریقے سے منایا گیا۔
دن کے آغاز پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، کورونا سے نجات اور مقبوضہ کشمیرکی آزادی کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
یوم آزادی پر مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، گلی گلی گلیوں، شاہراہوں اور سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔ نوجوان سبزہلالی پرچم لئے سڑکوں پر نکل آئے ،اسکولوں میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئیں،بچوں ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے۔
کراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوئی۔ مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈزکے فرائض سنبھالے، اعزازی گارڈز میں ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل تھا۔
کراچی میں یوم آزادی پر آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا، سی ویو اور فائیو اسٹار چورنگی پر شہریوں نے بڑی تعداد میں جشن منایا۔ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے
لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈ زکی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی۔ پاک فوج کے دستے نے گارڈزکے فرائض سنبھالے، مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔
دوسری جانب جشن آزادی کی مرکزی تقریب ایوان صدراسلام آباد میں ہوئی اورمختلف شہروں میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعود ہوئیں اور ریلیاں بھی نکالی گئیں۔