کابل۔طالبان کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلیےعام معافی کااعلان کردیا ۔
امارات اسلامی نے اپنے بیان تمام سرکاری عہدیداروں کےلیے بھی عام معافی کا اعلان کیا ہے جبکہ کام پر واپس آنے کی اپیل کردی ہے۔طالبان کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “عام معافی کا اعلان سب کے لیے کیا گیا ہے”۔
ایک خبر رساں ادارے نے طالبان کا بیان جاری کیا ہے، جس کے مطابق سب کے لیے عام معافی ہے، اس لیے آپ پورے اعتماد کے ساتھ معمول کی زندگی گزار سکتے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں حالات معمول پرآئے ہیں ، کچھ دکانیں بھی کھل گئیں ، کہیں تصادم کی اطلاعات نہیں ، سڑکوں پر طالبان کا گشت جاری ہے جبکہ طالبان متعدد شاہرات پر ٹریفک کا نظام بھی سنبھالے ہوئے ہیں ۔
دوسری جانب افغانستان پر طالبان کی حکومت کے بعد بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا اور سفارتی عملے کو واپس بلالیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل افغان طالبان کے سیاسی دفترکے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امارات اسلامی نے پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں۔