اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔فائل فوٹو
اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔فائل فوٹو

سندھ میں تعلیمی ادارے30اگست کو کھلیں گے۔مراد علی شاہ

کراچی:سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے29 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ ميں تعليمی ادارے30اگست سےکھليں گے۔ پیر 23 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ ،استاف اور والدین کی ويکسی نيشن کاعمل جلد مکمل کرائیں، مزيد ايک ہفتہ اسکولز نہيں کھوليں گے۔

محکمہ صحت سندھ نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسکولز نہ کھولنے کی تجویزدی تھی جس کے بعد تعلمی ادارے نہ کھولنی کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے سندھ حکومت کی جانب سے پرائمری تا یونیورسٹی کلاسز23اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیاگیا تھا۔