زلزلے سے بعض مقامات پر کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔فائل فوٹو
زلزلے سے بعض مقامات پر کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔فائل فوٹو

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

کراچی:شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کراچی سے 72 کلو میٹر شمال مشرق کی جانب تھا۔ زلزلہ 11 بج کر 39 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سوات اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔