نئی دہلی:بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے 150 بھارتی شہریوں کو اغوا کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طالبان نے کابل ائرپورٹ کے باہر سے 150 بھارتی شہریوں کو اغوا کر لیا ہے جو کابل سے نکلنے کا انتظار کر رہے تھے۔دوسری جانب طالبان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو اغوا نہیں کیا گیا ہے۔
کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت نے خوفزدہ ہو کر فوری طور پر کابل میں اپنا سفارتخانہ فوری طور پر بند کر دیا اور اپنے شہریوں کو واپس بلا لیا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو بھارتی فضائیہ کا طیارہ 85 بھارتی شہریوں کو لے کر کابل سے پرواز کر چکا ہے جبکہ گزشتہ منگل کو 120 بھارتی شہریوں کو کابل سے بھارت پہنچایا گیا تھا اب ایک اندازے کے مطابق 450 کے قریب بھارتی شہری افغانستان میں موجود ہیں جن کی واپسی کے لیے مودی سرکار امریکہ سے مدد مانگ رہی ہے۔