ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا مزید 75زندگیاں نگل گیا

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 75زندگیاں نگل گیا جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں تین ہزار842 نئے کیسز سامنے آگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 24 ہزار923 ہوگئی جبکہ گیارہ لاکھ 23ہزار812افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔

سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 19ہزار810افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ، چھ ہزار590افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، تین لاکھ 65ہزار735افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ صوبے میں 47ہزار485مریض زیر علاج ہیں ۔

نجاب کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 79 ہزار574افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 23ہزار197 مریض اب بھی زیر علاج ہیں جبکہ 11 ہزار 527 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ، پنجاب میں تین لاکھ 44ہزار132مریضوں نے کورونا کو شکست دی ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 56ہزار365افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،7 ہزار461 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ چارہزار772اموات واقع ہوئی ہیں ، صوبے میں ایک لاکھ 44ہزار132افراد نے مہلک وائرس سے جنگ جیتی ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 96ہزار30کورونا کیسز سامنے آئے ، پانچ ہزار 476افراد کا علاج معالجہ جاری ہے جبکہ 851افراد جان کی بازی ہار گئے ، وفاقی دارالحکومت میں 89ہزار703 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے 9 ہزار617مریض سامنے آئے جن میں سے 701اب بھی زیر علاج ہیں ، گلگت بلتستان میں 170افراد کی کورونا سے اموات ہوئیں ، آٹھ ہزار746افراد نے وائرس کے بعد خود کو ریکور کیا۔

بلوچستان میں 31ہزار819 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 335اموات ہوئیں جبکہ 597 تاحال زیر علاج ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے باعث 678اموات ہوئیں ، مجموعی طور پر 30ہزار597افراد کورونا کا شکار ہوئے ، چار ہزار417مریض زیر علاج ہیں جبکہ 25ہزار502 نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔