ملزم ذیشان کو پولیس نے سعید آباد سیکٹر9 سی سے گرفتار کیا۔فائل فوٹو
ملزم ذیشان کو پولیس نے سعید آباد سیکٹر9 سی سے گرفتار کیا۔فائل فوٹو

سابقہ بیوی پر تیزاب پھینکے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں سابقہ بیوی پر تیزاب پھینکے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذیشان کو پولیس نے سعید آباد سیکٹر9 سی سے گرفتار کیا، ذیشان کو گزشتہ روز اپنی سابقہ اہلیہ پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلدیہ ٹاؤن سعید آباد نمبر 9 میں صبح تقریباً 8 بجے 19 سالہ رمشا پراس کے سابق شوہر ذیشان عرف شانی نے تیزاب پھینک دیا تھا، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب رمشا گھر سے دفتر کے لیے جا رہی تھی۔