فائل فوٹو
فائل فوٹو

احسان مانی کی کرسی ہلنے لگی۔رمیز راجہ چیئرمین کیلیے مضبوط امیدوار

اسلام آباد:پی سی بی میں احسان مانی کی کرسی ہلنے لگی لہٰذا کل چیئرمین پی سی بی کی وزیر اعظم اور سرپرست عمران خان سے ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرن ان چیف پاکستان کرکٹ بورڈ کی حیثیت سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،رمیز راجہ نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کے لیے مضبوط ہیں

ذرائع کے مطابق چیئرمین احسان مانی وزیراعظم کی توقعات کے مطابق ڈیلیور نہیں کر سکے اور وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ ان کا ویژن تجربہ کار کھلاڑی ہی پایہ تکمیل تک پہنچا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کسی کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں اور وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیز راجہ پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے حوالے سے ایک دو روز میں فیصلہ کریں گے۔موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت 24 اگست کو ختم ہوگی،انتخاب کیلیے الیکشن کمشنر جسٹس(ر)عظمت سعید کا تقررکیا جا چکا۔

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور 92 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں عمران خان کے ساتھ شامل رمیز راجہ ماڈرن کرکٹ سے بھی بخوبی آگاہ ہیں اور بحیثیت کمنٹیٹر وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔