ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ مزید 80 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 80 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس سے پاکستان میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار تین ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 53 ہزار 881 ٹیسٹ کیے گئے اور 3772 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد رہی۔

ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 89 ہزار 919 ہے۔ جن میں سے 5 ہزار 390 کی تعداد تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کورونا کے مصدقہ کیسزکی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار 584 تک جاپہنچی ہے تاہم ان میں سے 10 لاکھ 12 ہزار 662 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی  کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ کورونا سے متاثرہ ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے ، جہاں چار لاکھ 20 ہزار 955 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، چھ ہزار 612 افراد  کورونا سے جاں بحق ہوئے جبکہ 47  ہزار 868 مریض تاحال زیرعلاج ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثر دوسرا بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں تین لاکھ  80 ہزار 844 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، 11ہزار 557 افراد جاں بحق ہوئےجبکہ 23 ہزار 425  ایکٹو  کیسز  موجود  ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 148 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، چار ہزار 797  افراد مہلک وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سات ہزار 658  ایکٹو کیسز ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 96 ہزار 390 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 852 افراد نے جان کی بازی ہاری جبکہ 89 ہزار 935 نے مہلک وائرس کو شکست دی ، اسلام آباد میں پانچ ہزار 603مریض اب بھی زیرعلاج ہیں۔

گلگت بلتستان میں نو  ہزار 656 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،170 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 658 افراد زیر علاج ہیں ، گلگت میں آٹھ ہزار 828 افراد ریکور ہوئے ۔

بلوچستان میں 31 ہزار 845 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، صوبے میں 355 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ  522مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔  30 ہزار 988  افراد نے وائرس کو شکست دی ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 30 ہزار 746 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 680 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 25 ہزار 881 افراد علاج معالجے کے بعد صحتیاب ہوئے ، آزاد کشمیر میں چار ہزار 185 ایکٹو کیسز ہیں ۔