کراچی میں کلفٹن کے قریب ساحل پر ریت میں پھنسے بحری’’جہاز ہینگ ٹونگ 77‘‘ نے کراچی سے نہ جانے ضد پکڑلی، آج کامیابی سے ریت سے نکلنے کے بعد دوبارہ سی ویو ساحل پر پھنس گیا۔
ذرائع کے مطابق جہاز پہلے مقام سے ایک کلومیٹر دور ساحل پردوبارہ پھنس گیا، جہاز کے کیپٹن نے سی میکس کمپنی اور کمپنی نے جہاز کیپٹن کو آپریشن ناکام ہونے کا ذمے دار قرار دیا ہے۔
جہاز نکالنے کے آپریشن کے دوران ٹگ بوٹس جہاز کے قریب آنے کے بجائے بہت دور رہیں، جہاز تیرنے کے بعد ٹگ بوٹس قریب آکر جہاز کو کھینچ نہ سکیں۔سیلویج کمپنی اور جہاز کے کیپٹن نے اس صورتحال میں ایک دوسرے پرالزامات لگانے شروع کر دیے ہیں ۔
سیلویج کمپنی کاکہنا ہے کہ جہاز کے کیپٹن نے رسہ ٹوٹنے پر اینکر ڈالنے سے انکار کر دیا تھا،جبکہ جہاز کےکیپٹن کاکہنا ہے کہ سیلویج کمپنی کے ٹگس کی وجہ سے آپریشن ناکام ہوا۔شپنگ کمپنی کاکہنا ہے کہ رسہ ڈالنے کے بعد کل دوبارہ آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔