گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو

کورونا نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔مزید 126 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے باعث 126 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ چار ہزار 199 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 ہو گئی ، مہلک وائرس سے 25 ہزار 220 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 10 لاکھ 19 ہزار 434 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، ملک بھر میں 25 ہزار 220 ایکٹو کورونا کیسز ہیں ۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں  4 لاکھ 24 ہزار 139 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، تین لاکھ 68 ہزار 724 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ چھ ہزار 698 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ۔ سندھ میں 48 ہزار 717 افراد اب بھی زیرعلاج ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثر دوسرا بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں تین لاکھ 83 ہزار 742 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ، 11 ہزار 633 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ 47 ہزار 698 افراد ریکور ہوئے ، 24 ہزار 411 افراد افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔

خیبرپختونخوا کورونا سے متاثرہ تیسرا بڑا صوبہ ہے  جہاں ایک لاکھ 58 ہزار 243 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، ایک لاکھ 45 ہزار 804 افرادعلاج معالجہ کے بعد صحتیاب ہوئے جبکہ چار ہزار 839 افراد جاں بحق ہوئے ، کے پی میں سات ہزار600 مریض زیرعلاج ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 96 ہزار980 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 855 افراد  جاں بحق ہوئے جبکہ پانچ ہزار 630 اب بھی زیر علاج ہیں ۔

گلگت بلتستان میں نو ہزار 739 کورونا کیسز پائے گئے ، 171 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ نو ہزار 67 افراد نے وائرس کو شکست دی ، گلگت میں 501 افراد  کورونا کے مرض میں مبتلا ہیں ۔

بلوچستان میں 31 ہزار 928 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ، 338 اموات ہوئیں جبکہ 31 ہزار 84 افراد روبصحت ہوئے ، بلوچستان میں کورونا کے 506 ایکٹو کیسز ہیں ۔

آزاد جموں وکشمیر میں اب تک کورونا کے 31 ہزار 87 کیسز سامنے آئے ہیں ، 686 اموات ہوئیں ، تین ہزار 839 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔