آپ کےموبائل فون کی چارجنگ پن لوز ہوجاتی ہے۔فائل فوٹو
آپ کےموبائل فون کی چارجنگ پن لوز ہوجاتی ہے۔فائل فوٹو

اپنے موبائل فون کو دوسرے کے چارجر سے چارج کرنے کا نقصان

اکثرلوگ اپنے موبائل فون کو دوسرے موبائل فون کے چارجر سے لگا کر چارج کرنا شروع کردیتے ہیں لیکن لوگوں کو اس کے نقصان کا اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ اس ےس آپ کا فون جلدی خراب ہو جاتاہے ۔

اسمارٹ فون میں اگر دوسرا چارجر لگالیں تو اس سے آپ کے اپنے موبائل فون کی چارجنگ پن لوز ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے موبائل میں چارجنگ ہونا بند ہوجاتی ہے لوگ سجھتے ہیں کہ چارجر خراب ہو گیا ہے۔

 اس کے علاوہ دوسرے کا چارجر زیادہ ہائی پاور کا ہو اورآپ کا کم ایمپیئرکا تو اس سے موبائل کی بیٹری بھی خراب ہوسکتی ہے۔

موبائل فونز کا اپنا چارجر چھوٹے یا ہلکے بجلی کے جھٹکوں سے اس کو محفوظ رکھتا ہے لیکن جب آپ کوئی دوسرا چارجر لگائیں گے تو وہ آپ کے موبائل فون کو محفوظ نہیں بنا پاتا اور یہی وجہ ہے کہ آپ کا فون جلدی خراب ہوجاتا ہے۔

دوسرے کا چارجر لگانے سے موبائل کی بیٹری جلدی اور تیزی سے گرتی ہے اور وہی موبائل جو چار گھنٹے آسانی سے چل جاتا ہے وہی پھر ایک سے دو گھنٹے میں بیٹری ختم کردیتا ہے۔