پولیس نے ملزم مفتی شاہ نواز کو دو روز قبل گرفتار کیا تھا۔فائل فوٹو
پولیس نے ملزم مفتی شاہ نواز کو دو روز قبل گرفتار کیا تھا۔فائل فوٹو

طالبہ سے زیادتی کیس۔ مرکزی ملزم اور شریک ملزمہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار

راولپنڈی میں پیر ودھائی کے مدرسے میں طالبہ سے زیادتی کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے مرکزی ملزم اور شریک ملزمہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیدی۔

پولیس نے ریپ کیس میں شریک ملزمہ عشرت بی بی کو گرفتارکرکے مرکزی ملزم مفتی شاہنواز کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا۔ جس پر ایڈیشنل سیشن جج ملک آصف اعجازنے مرکزی ملزم اور شریک ملزمہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے 30 اگست تک عبوری ضمانت کا فیصلہ برقرار رکھااور فوری رہائی کا حکم دیا۔

پولیس نے معلمہ کی گرفتاری پر عدالت میں موقف اپنایا کہ ایف آئی آر میں نئی دفعات شامل ہونے پر شریک ملزمہ کو حراست میں لیا۔ جس پرعدالت نے کہا کہ ضمانت ایف آئی آر پر ہوتی ہے، دفعات پر نہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل مدرسے کی 16سالہ طالبہ سے ریپ کے کیس میں ملزم مفتی شاہ نواز کو گرفتار کیا تھا۔