جین پیرے فرانس اور معروف کلب پی ایس جی کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔فائل فوٹو
جین پیرے فرانس اور معروف کلب پی ایس جی کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔فائل فوٹو

ٹرائینگولر فٹ بال سیریز27 اگست سے شروع ہوگی

کراچی ۔ شاہ فیصل فٹ بال کلب ناظم آباد کے زیراہتمام ٹرائینگولر فٹ بال سیریز 27 اگست بروز جمعہ سے ہیپی ڈیل اسکول گرائونڈ ناظم آباد نمبر 4 میں شروع ہو گی۔

شاہ فیصل فٹ بال کلب ناظم آباد اور شاہ فیصل یوتھ افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ پی ٹی آئی ناظم آباد ٹائون کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ظاہر خان، فنانس سیکریٹری محمد علی، UC45 کے صدر نور ظاہر شاہ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے جو فٹ بال کو کک لگا کر ٹرائینگولر فٹ بال سیریز کا افتتاح کریں گے۔