اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو خط لکھا ہے جس میں ان سے الیکشن کمیشن کی خالی آسامیوں کے لیے نام مانگے گئے ہیں ۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈرکوالیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی اسامیوں کیلیے خط لکھا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے پنجاب کیلیے احسن محبوب،راجہ عامرخان ایڈووکیٹ،ڈاکٹر سید پرویز عباس اور خیبرپختوخوا کیلیے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان،فرید اللہ خان،اورمزمل خان ایڈووکیٹ کے نام تجویز کر دیے ہیں،خط کے جواب کے بعد الیکشن کمیشن میں تعیناتی ہو سکے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کے مطابق قائد حزب اختلاف کو الیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی اسامیوں کیلئے خط لکھا ہے اور پنجاب اور خیبرپختوخخواہ میں تین تین نام تجویز کر دئیے ہیں،ان ناموں پر اپوزیشن کے جواب کے بعد الیکشن کمیشن تعیناتی ہو سکے گی۔ pic.twitter.com/9hCxwc3br7
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 27, 2021