پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی،فائل فوٹو
پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی،فائل فوٹو

حکمران لعنت کی شکل اختیارکرچکے ہیں۔مولانافضل الرحمن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اورجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ جن کے ہاتھوں سے انسانیت کا خون ٹپک رہا ہو وہ امن کی بات کرتے ہیں۔ طالبان کی فتح اور امن عمل کو سبوتاژ کرنیوالی قوتیں آج بھی موجود ہیں ، طالبان فتوحات کے باوجود وسیع البنیادحکومت قائم کرناچاہتے ہیں ،عالمی قوتیں اس معاملے میں اپنی شرائط نہ لگائیں، افغانستان میں وسیع البنیادحکومت کی حمایت کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکمران ایک لعنت کی شکل اختیارکرچکے ہیں ان سے جان چھڑاناقومی فریضہ بن چکاہے ،بے روزگاری تاریخ کی حدوں کو چھو رہی ہے ، جھوٹے اعدادوشمار قوم کے سامنے رکھے گئے ہیں،پی ڈی ایم وائٹ پیپرکی صورت میں حقائق سامنے لائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قوتوں کوافغانستان میں اپنی غلطی تسلیم کرلینی چاہیے، پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں 20 سالہ جنگ کے منفی اثرات ہم پرمرتب ہوئے، پاکستان کی اس وقت کوئی خارجہ پالیسی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بے روزگاری تاریخ کی حدوں کو چھو رہی ہے،  کئی سو گناہ ادویات کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔ قوم کو عام انتخابات چاہیے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ لاہور میں جو واقعات رونما ہوئے افسوس ناک ہیں، نئی نسل کو باوقار بنانا ہے تو ایسے حکمرانوں کا خاتمہ ضروری ہے۔