کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کر کے قتل کر دیا گیا ،اہلکارکی شناخت اے ایس آئی اکرم کے نام سے ہوئی ۔
پولیس کے مطابق تھانہ منگھو پیر میں تعینات پولیس اہلکار ہوٹل پر کھانا کھا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں اہلکار اکرم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے وقوعہ سے ثبوت جمع کر لیے جبکہ مقتول اہلکار کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرلیا گیا ، مقتول کو دو گولیاں لگیں ۔
مقدمہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) میں اے ایس آئی ظفر حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ دو نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیا گیا۔