اسلام آباد:قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ اگر طالبان سے رابطہ نہ کیا اور افغانستان کو تنہا چھوڑا تو ایک اور نائن الیون ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابھی تک طالبان کو تسلیم نہیں کیا ، افغانستان میں خلا سے بچنے کیلیے طالبان کے ساتھ عالمی برادری کو رابطہ کرنا پڑے گا۔
اگر افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو ایک اور نائن الیون ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے پھیلاؤ سے دہشت گردی کو بھی پھیلنےکا موقع ملےگا۔