کابل: 20 سال کے بعد سپر پاور امریکہ افغانستان سے مکمل طور پرنکل چکا ہے ،امریکہ اوراس کی اتحادی افواج کی جانب سے انخلا آپریشن میں چھ ہزار مریکی فوجیوں سمیت ایک لاکھ 23 ہزارعام شہریوں کا انخلا کیا گیا ہے ۔
بی بی سی کے مطابق اکثرافغان جو ان ممالک کے لیے کام کرتے رہے تھے، انھیں باہر جانے کا موقع نہیں مل سکا،جیسے ہی امریکہ کا آخری طیارہ کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا، کابل ایئرپورٹ کے اطراف میں ہوائی فائرنگ شروع ہو گئی ہے اور کچھ اطلاعات کے مطابق طالبان نے کابل کی گلیوں میں بھی جشن منایا۔
The last American soldier to leave Afghanistan: Maj. Gen. Chris Donahue, commanding general of the @82ndABNDiv, @18airbornecorps boards an @usairforce C-17 on August 30th, 2021, ending the U.S. mission in Kabul. pic.twitter.com/j5fPx4iv6a
— Department of Defense 🇺🇸 (@DeptofDefense) August 30, 2021
امریکی وزارتِ دفاع نےافغانستان چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر جاری کر دی ، بتایا گیاکہ یہ میجر جنرل کرس ڈوناہو ہیں جو افغانستان سے روانہ ہونے والے آخری سی 17 طیارے میں سوار ہونے لگے ہیں۔