کراچی میں کورنگی ٹاؤن کے علاقے مہران ٹاؤن میں لگنے والی فیکٹری کے مالک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی گئی ۔
تفتیشی حکام کے مطابق فیکٹری مالک کی تلاش میں گزشتہ شب اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا مگر فیکٹری مالک علی مہتا گرفتار نہ ہو سکا ، ملزم نے اپنے موبائل فون بھی بند کر رکھے ہیں ۔
تفتیشی حکام کی جانب سے اب فیکٹری مالک علی مہتا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ مہران ٹائون کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 16 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے ۔
آتشزدگی کا واقعہ 27 اگست کی صبح نو بجے پیش آیا ، مزدوروں نے بھاگ کر چھت پر جانے کی کوشش کی مگر چھت پر جانے والے دروازے پر لگے تالے کی بدولت مزدور بری طرح پھنس کر رہ گئے اور زندہ جل گئے ۔فیکٹری سے ایمرجنسی میں نکلنے کیلئے کوئی راستہ نہیں تھا نہ ہی ایسے آلات تھے جن کی مدد سے آگ پر قابو پایا جاتا۔