امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ پر پنجروں میں بند کتوں کی تصاویر پر وضاحت جاری کردی ۔
تفصیلات کے مطابق جان کربی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” امریکی فوج مبینہ کتوں سمیت کسی بھی کتے کو کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پنجروں میں چھوڑ کر نہیں گئی“۔انہوں نے مزید لکھا کہ” انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی تصاویران جانوروں کی ہیں جو امریکی فوج نہیں بلکہ ”کابل اسمال اینیمل ریسکیو‘‘کی نگہداشت میں تھے۔
To correct erroneous reports, the U.S. Military did not leave any dogs in cages at Hamid Karzai International Airport, including the reported military working dogs. Photos circulating online were animals under the care of the Kabul Small Animal Rescue, not dogs under our care.
— Brig. Gen. Patrick Ryder (@PentagonPresSec) August 31, 2021
واضح رہے کہ کابل ائیرپورٹ پر موجود کتوں کی پنجروں میں بند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں۔وائرل ہونے والی تصاویر پر مبینہ طورپرخیال کیا جا رہا تھا کہ پیر کی شب امریکی فوج افغانستان میں انخلا مکمل کرنے کے بعد ان کتوں کو کابل ائیر پورٹ پر پنجروں میں بند کر کے چلی گئی ہے۔ جس پر امریکا کو جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔