پاکستان میں گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوایا جاسکے گا

اسلام آباد:پاکستان نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کیلیے موبائل ایپ تیار کرلی جس کے ذریعے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوایا جاسکے گا۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین کے مطابق پاکستان نے آن لائن گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کرادی۔ یہ کام کرنے والا پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے موبائل پرلائیو بائیو میٹرک انگلیوں کے نشانوں کی تصدیق ہوسکے گی اور اسمارٹ موبائل کے ذریعے شناختی کارڈ گھر بیٹھ کر بنوایا جاسکے گا۔ بیرون ملک پاکستانی بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔