کراچی میں ڈیری فارمز کی جانب سے دودھ کی قیمت میں مزید 20 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن کے رہنما شاکر گجر کے مطابق ڈی سی ایف اے پاکستان کے دفتر میں اجلاس ہوا جس میں دودھ کی بڑھتی پیداواری لاگت کا معاملہ زیر بحث آیا ، اجلاس میں جانوروں کی نسل کشی اوراجناس کی بڑھتی قیمتوں سمیت دیگر اخراجات زیر بحث آئے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لے کر پانچ ستمبر کو دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا جائے گا۔