بھارتی فوج نے علاقے میں گشت شروع کردیا۔فائل فوٹو
بھارتی فوج نے علاقے میں گشت شروع کردیا۔فائل فوٹو

علی گیلانی کی وفات۔بھارتی حکومت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا

سری نگر:حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے بعد بھارتی حکومت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سید علی گیلانی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی مقبوضہ  کشمیر میں کرفیو لگادیا گیا ہے اور سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔شہریوں کے گھر وں سے نکلنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور بھارتی فوج نے علاقے میں گشت شروع کردیا ہے۔

سید علی گیلانی کل رات 10 بجے نظر بندی کے دوران 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔عبدالحمید لون نے ان کی وفات کی تصدیق کردی ہے۔

بھارت کی قابض حکومت نے حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی وفات کے بعد ان کے گھر کے باہر فوج کی بھارتی نفری تعینات کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل نے اس حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر شئیر کی ہیں۔تصاویر اور ویڈیوز میں بھارتی فوج کے سید علی گیلانی کے گھر کے باہر خاردار

تاریں لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ ‘آزادی کشمیر کے نڈر لیڈر سید علی شاہ گیلانی اللہ کو پیارے ہو گئے۔  ان کے گھر پر بڑی تعداد میں انڈین آرمی کی نفری تعینات کر دی گئی۔  کچھ شیر ایسے ہوتے ہیں جن کے جسدخاکی سے بھی ظالم کو خوف آتا ہے’۔