روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ امریکہ کی افغان جنگ کا نتیجہ صفر نکلا، یہ 20 سال افغان عوام کیلیے صرف سانحات اقور نقصانات کا باعث بنے ۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ 20 سالہ مہم جوئی سانحات پر ختم ہوئی اور افغانیوں کی روایات کو توڑنے کی ہر امریکی کوشش ناکام ہوئی۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ بیرونی تسلط سے نتائج اچھے نہیں آتے ، تاریخ گواہ ہے افغانستان میں تو نتائج صفر ہی نکلتے ہیں ، اس کا واحد نتیجہ سراسر سانحات اور نقصانات نکلا ہے۔
اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے افغان مہاجرین کو روس میں آباد کرنے کی مغربی ممالک خواہش کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سویت یونین کی دس سالہ جنگ کے خاتمے کے بعد سے افغانستان کے معاملات میں دخل اندازی بند کردی ہے ۔