کراچی میں وال چاکنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، اس حوالے سے کمشنرکراچی نوید شیخ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شہرِ کراچی میں وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
کمشنر کراچی نوید شخ کی جانب سے میونسپل کمشنر کی درخواست پر شہر بھر میں وال چاکنگ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
کراچی میں سرکاری اور نجی املاک پر وال چاکنگ کر کے خوبصورتی خراب کی جا رہی ہے۔سیاسی، مذہبی اور کاروباری گروپس کی جانب سے شہر میں وال چاکنگ غیر قانونی طورپرکی جاتی ہے۔