عراق اور افغانستان کی جنگوں کا حصہ رہنے والے سابق امریکی سنائپر نے فائرنگ کرکے ایک شیر خوار بچے سمیت چار افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فلوریڈا کی پولک کاؤنٹی میں سابق امریکی فوجی برین ریلے نے رہائشی اپارٹمنٹ میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے 40سالہ شخص ، 33سالہ خاتون ، اس کی گود میں موجود تین ماہ کا بچہ اور بوڑھی عورت ہلاک ہو گئے ۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے سر سے پاؤں تک بلٹ پروف لباس پہنا تھا ،جب پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزم نے باقاعدہ مقابلہ کیا جس دوران ایک 11 سالہ بچی زخمی ہوگئی ۔ پولیس کی فائرنگ سے ملزم زخمی ہو گیا جسے گرفتارکرلیا گیا۔