کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔فائل فوٹو

کراچی میں 9 اور10 ستمبرکو پھر بارشں کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 9 اور10 ستمبرکو بارشں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے، ہوا کے کم دباؤ کا رخ مغرب کی جانب ہے۔

انہوں نے کہا کہ مون سون سسٹم کے اثرات سندھ اور ملک کے شمالی علاقوں میں نظر آسکتے ہیں، 9 سے 10 ستمبرکے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم 8 ستمبر کو صبح و رات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔اسی دوران 8 ستمبر تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا کہ 10 ستمبر کے بعد بھی ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن سکتا ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ بھی سندھ پراثرانداز ہونے کا امکان ہے۔