ملک بھر میں 28 ہزار 173 ایکٹو کیسز ہیں ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں 28 ہزار 173 ایکٹو کیسز ہیں ۔فائل فوٹو

کراچی میں کورونا کی شرح میں کمی آ گئی

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں اب کورونا کی شرح کم ہوکر7 سے 8 فیصد تک آگئی ہے۔

کراچی میں محکمہ صحت کے ترجمان نے صوبے میں کورونا کے اعداد و شمار جاری کیے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 82 فیصد رہی، جبکہ وائرس 5 افراد کی جان لے گیا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4 ہزار 718 کے ٹیسٹ میں سے 458 مثبت آئے جس کے بعد مثبت کیسزکی شرح 9 اعشاریہ 71 فیصد پر آ گئی ہے۔

حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 10اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی، 1676 فراد کے ٹیسٹ کیے گئے، 179 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں شرح 3اعشاریہ 33 فیصد ریکارڈ کی گئی، 10 ہزار 613 ٹیسٹ میں سے 353 افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی۔