تمام افراد کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔فائل فوٹو
تمام افراد کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔فائل فوٹو

نیو کراچی صنعتی ایریا میں گٹر کی صفائی کے دوران سینیٹری ورکر جاں بحق

کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث سینیٹری ورکر جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔

نیو کراچی صنعتی ایریا مدینہ کالونی میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے ایک سینیٹری ورکر بے ہوش ہو گیا جسے بچانے کے لئے مزید چار افراد گٹر میں اُترے جن میں 3 ریسکیو اہلکار بھی شامل تھے۔

گٹر سے خارج ہونے والے گیس کے سبب تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد کے لئے پولیس کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال پہنچ کر ایک شخص دوران علاج جاں بحق ہو گیا، جبکہ متاثر ہونے والوں 25 سالہ سجاد علی،35 سالہ سعید قریشی، 40 سالہ شہزاد، اور 30 سالہ فاروق شامل ہیں ۔