اسرائیل کا خان یونس پر حملہ۔ دومیزائل داغے

اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے پیرکے روز غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پر حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ خان یونس میں اس جگہ راکٹ تیار کیے جاتے ہیں۔

فوجی ترجمان افیخائی ادرعی نے اپنی ٹویٹ میں مزید بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں خان یونس میں ایک عسکری کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں ایک مقام پر دو میزائل داغے۔ اس کے نتیجے میں وہاں آگ لگ گئی اور شہریوں کی ملحقہ املاک کو نقصان پہنچا البتہ کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس شہر کے مغرب میں واقع علاقے القادسیہ پر کئی میزائل داغے۔