پہلے دن کھیل میں 27 اوررز میں 2 وکٹوں پر 112 رنز بنالیے(فائل فوٹو)
پہلے دن کھیل میں 27 اوررز میں 2 وکٹوں پر 112 رنز بنالیے(فائل فوٹو)

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 78رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی

کولمبو:سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو 78رنز سے شکست دیکر سیریز دو ،ا یک سے جیت لی ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم تیسرے ون ڈے میچ میں 204 رنز کے تعاقب میں  صرف125 رنز بناسکی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کلاسن 22 اور میلان 18 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔جنوبی افریقہ کے چھ بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا  نے چار جبکہ ہسارنگا اور چمیرا نے دو ،د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے ایسلنکا 47اور ڈی سلوا 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کشف مہاراج نے تین، تبریز شمسی  اور لنڈے نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلے میچ بھی جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم فاتح رہی تھی۔