فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار

چین نے کہا ہے کہ افغانستان میں عبوری حکومت امن و امان اور جنگ کے بعد تعمیر نو کے لیے ایک ضروری قدم ہے اور وہ افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے اورکام کرنے کے لیے تیار ہے۔

 بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے وانگ وینبن نے یہ بات بیجنگ میں معمول کی پریس کانفرنس کے دوران پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا چین افغانستان میں نئی حکومت کو تسلیم کرے گا۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک افغانستان کی سالمیت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

وانگ وینبن نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان کے نئے حکام تمام نسلوں اورگروہوں کے لوگوں کی بات سنیں گے تاکہ اپنے لوگوں کی خواہشات اور بین الاقوامی برادری کی توقعات پر پورے اتر سکیں۔

خیال رہے کہ نئی افغان حکومت میں ایسے افغان رہنما بھی شامل ہیں جو امریکہ کی دہشت گردوں سے متعلق فہرشت میں موجود ہیں۔