کرکٹ میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جہاں جسم اورچہرہ نہ چھپایا جاسکتا ہو۔فائل فوٹو
کرکٹ میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جہاں جسم اورچہرہ نہ چھپایا جاسکتا ہو۔فائل فوٹو

افغانستان میں خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے پرپابندی کا امکان

کابل:طالبان نے خواتین کے کرکٹ سمیت دیگرکھیلوں میں حصہ لینے پرپابندی لگانے کا عندیہ دیدیا۔

آسٹریلوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ واثق کا کہنا تھا کہ خواتین کے کرکٹ اوردوسرے کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا سکتے ہیں کیوںکہ ضروری نہیں کہ خواتین کرکٹ کھیلیں،کرکٹ میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جہاں جسم اورچہرہ نہ چھپایا جاسکتا ہو اوراسلام ایسے لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے بے پردگی ہو۔

دوسری جانب آئی سی سی نے افغانستان میں ویمن کرکٹ کی اجازت نہ دینے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال پرگہری نظر ہے تاہم افغانستان میں ویمن کرکٹ کی اجازت ہونی چاہیے۔