انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔فائل فوٹو
انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔فائل فوٹو

ویکسی نیشن کی دو ڈوزز نہ لگوانے والے شہریوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ویکسی نیشن کی دو ڈوزز نہ لگوانے والے شہریوں کو30 ستمبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے جس کے بعد نان ویکسینیٹڈ افراد پانچ اہم ترین کام نہیں کر سکیں گے ۔

اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے پر تعلیمی اداروں میں کام کرنے والی انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والے اندرون ملک اور بیرون ملک ہوائی سفر نہیں کر سکیں گے ۔ مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو شاپنگ مالز میں داخلے کی اجازت بھی نہیں ہوگی چاہے وہ ملازمین ہی کیوں نہ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو ہوٹل اور گیسٹ ہاﺅس میں بکنگ بھی نہیں دی جائے گی ۔ویکسی نیشن نہ لگوانے والے ان ڈور ، آوٹ ڈور ، ریسٹورنٹس ، شادیوں کی تقریب میں شریک بھی نہیں ہو سکیں گے ۔