طارق اسماعیل ساگر نے 72 سے زائد کتابیں اور ناولز لکھے۔فائل فوٹو
طارق اسماعیل ساگر نے 72 سے زائد کتابیں اور ناولز لکھے۔فائل فوٹو

معروف ناول نگار، ادیب اور مصنف طارق اسماعیل ساگر انتقال کرگئے

لاہور:پاکستان کے معروف ناول نگار، ادیب اور مصنف طارق اسماعیل ساگر انتقال کرگئے۔

طارق اسماعیل ساگر نے 72 سے زائد کتابیں اور ناولز لکھے، جن میں سے زیادہ تر نے قارئین میں خوب مقبولیت پائی۔

نجی ٹی وی کے مطابق طارق اسماعیل متعدد کتابوں اورناولوں کے مصنف تھے جن میں ’ دھویں کی دیوار، اور حصار ٹوٹ گیا، ریڈ الرٹ، کمانڈو اور بھارت ٹوٹ جائے گا جیسی معروف کتابیں شامل ہیں۔

طارق اسماعیل ساگرکی نماز جنازہ عصرکی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔