اسلام آباد:ملک بھر میں پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس 66 زندگیاں نگل گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار چار ہو گئی ، جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 821 ہے ۔ ملک بھر میں اس وقت 76 ہزار 581 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں ۔
سندھ میں کورونا سے زیادہ چار لاکھ 47 ہزار 678 افراد متاثر ہوئے ، 7 ہزار 210 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار لاکھ 523 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، سندھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار 945 ہے ۔
پنجاب میں چار لاکھ 18 ہزار 196 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئے ، 12 ہزار 319 افراد جاں بحق ہوئے ، پنجاب میں 23 ہزار 935 مریض زیر علاج ہیں ۔خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 972 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، پانچ ہزار 329 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 7 ہزار 484 کیسز اب بھی موجود ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ تین ہزار 549 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 893 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے ۔ دارالحکومت میں تین ہزار 339 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔ گلگت بلتستان میں دس ہزار 204 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 182 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ نو ہزار 791 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ گلگت بلتستان میں 231 ایکٹو کیسز ہیں ۔
بلوچستان میں 32 ہزار 671 کورونا کے کنفرم کیسز سامنے آئے ، 344افراد جاں بحق ہوئے اور 324 زیر علاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 551 کیسز سامنے آئے ۔ 727 افراد کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 31 ہزار 501 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ ریاست میں ایک ہزار 323 افراد زیر علاج ہیں۔