میلبرن:آسٹریلیا کے علاقے وکٹوریہ میں 6 شدت کے زلزلے نے علاقے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا مگر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز میلبورن سے تقریباً 180 کلو میٹر شمال مشرق میں مانس فیلڈ میں تھا جبکہ زلزلہ آسٹریلوی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 15 منٹ پر آیا۔ زلزلے کے جھٹکے پورے میلبورن اور سڈنی اور کینبرا تک محسوس کیے گئے۔
Did you feel the earth move this morning? A magnitude 6.0 earthquake was recorded at 9:15am in Mansfield, VIC. No tsunami threat to VIC per @BOM_au. Fill out a felt report at Earthquakes@GA👉 https://t.co/7FHfgUNeR6 pic.twitter.com/W5S8DI5Do6
— Geoscience Australia (@GeoscienceAus) September 22, 2021
جیو سائنس آسٹریلیا کی جانب سے اپنے آفیشل ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی جن میں میلبورن کے اندرونی شہر جس میں چیپل اسٹریٹ اور جنوبی یارا میں عمارتوں کو نقصان کا بتایا گیا ، ساتھ ہی بتایا گیا کہ زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ نہیں ۔