مکراچی:حکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک اور صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج دوپہر سے تھنڈر سیلز بننے کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ تھنڈر سیلز بننے سے شہر میں آج دوپہر یا شام میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مون سون کے سسٹم کے باعث تھر پارکر اور اطراف میں بارش ہوئی ہے، وسطی بھارت اور راجستھان میں 2 سسٹم موجود ہیں۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک اور سسٹم خلیج بنگال میں بن چکا ہے، خلیج بنگال کے سسٹم کے باعث 27 ستمبر کو بھی کراچی میں بارش کا امکان ہے۔