محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی دوپہر 2 سے 3 بجے کے دوران بارش متوقع ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں آج اور کل بھی بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شہر میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ مشرقی سندھ اور راجستھان کے قریب موجود ہے، جس کے باعث دوپہر میں کراچی کے اطراف تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر میں آج بھی نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک اور مون سون سسٹم 27 ستمبر کی رات یا 28 ستمبر کو کراچی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 27 ستمبر کو ایک اور اسپیل داخل ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے 27 سے 30 ستمبر تک شہرِ قائد میں بارش کا امکان رہے گا۔