سندھ میں چار لاکھ 63 ہزار 167افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو
سندھ میں چار لاکھ 63 ہزار 167افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو

کرونا سے مزید 41 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 41 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 638 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 41 ہزار 825 افراد متاثر ہوئے ، 27 ہزار 638 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 11 لاکھ 64 ہزار 219 نے مہلک وائرس کو شکست دی ، ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار 968 ہے ۔

سندھ کوروناسے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 56 ہزار 343 کیسز سامنے آچکے ہیں ، سندھ میں کورونا کے باعث سات ہزار 361 اموات ہوئیں ، صوبے میں 22 ہزار 689 ایکٹو کیسز ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثر دوسرا بڑا صوبہ مگر اموات کے لحاظ سے سر فہرست ہے ، پنجاب میں کورونا کے مجموعی طور پر چار  لاکھ 29 ہزار 655 کیسز سامنے آئے ، 12 ہزار 575 اموات ہوئیں ، پنجاب میں 18 ہزار 865 ایکٹو کیسز ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار 217 افراد کورونا سےمتاثر ہوئے ، 919 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک لاکھ دو ہزار 19افراد نے کورونا کو شکست دی ، اسلام آباد میں دو ہزار 279 مریض زیر علاج ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 353افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، پانچ ہزار 514 افراد کی اموات ہوئیں ، پانچ ہزار 29 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔

گلگت بلتستان میں دس ہزار 308 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، گلگت میں 184 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 193 اب بھی زیر علاج ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 74 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 731 ایکٹو کیسز ہیں ، ریاست میں 737 افراد کورونا کےباعث جاں بحق ہوئے ۔